قدرت کا عظیم تحقہ — موسم سرما میں خشک املوک کے حیرت انگیز فوائد

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے اور ہم اس بات سے انجان کہ یہ ہمارے جسم کے لئے کتنی بڑی طاقت ہیں اسے صرف مزے میں شمار کرکے کھاتے ہیں۔۔۔

درحقیقت یہ ایک ایسا سہارا ہے جسم کے لئے جو کئی طرح کی بیماریوں سے بچاتے بھی ہیں اور علاج بھی کرتے ہیں۔۔۔جاپانی پھل املوک کو سوات میں سکھا کر کھایا اور بیچا جاتا ہے۔۔۔یہ کھانے میں تو لذید ہوتے ہی ہیں لیکن ان کے فوائد بے شمار ہیں-

خشک املوک وٹامن اے کا خزانہ ہوتے ہیں اور اگر آنکھوں کی تکالیف میں اس کو مستقل ایک ماہ تک بھی کھایا جائے تو حیرت انگیز نتائج مل سکتے ہیں۔۔۔اس کو مسلسل اپنی غذا میں شامل رکھنے والے افراد کی بینائی کافی تیز ہوتی ہے اور پاکستان کے سرد علاقوں میں اسے دوا کے طور بھی کھایا جاتا ہے-

یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے تو وہ لوگ جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں اسے نہار منہ کھا کر اس سے اپنے جسم کو کم کرسکتے ہیں اور یہ بھوک کو کم کرتا ہے تاکہ معدہ کو اتنی ہی خوراک مل سکے جتنی اس کو ضرورت ہے۔۔

خشک املوک کھانے والے افراد میں دل کی بیماریاں کم دیکھنے میں آئی ہیں اور یہ بلڈ پریشر کو بہت حد تک کنٹرول رکھتا ہے۔۔اس کی ایک مخصوص مقدار کھانے سے خون صاف ہوتا ہے اور دل کی بڑی سے بڑی بیماری کو ختم کرنے میں مدد بھی ملتی ہے

کیونکہ یہ خون کو صاف بھی کرتا ہے اس لئے اس کا استعمال جلد میں ایک خاص چمک لاتا ہے اور رنگ کو نکھارتا بھی ہے-

کرونا کے دنوں میں اس کا استعمال گھر میں لازمی بنائیں کیونکہ یہ امیون سسٹم کو بڑھاوا دیتا ہے اور بہت بہتر بناتا ہے۔۔۔اس کو کھانے کی وجہ سے بہت ساری تکالیف سے مقابلہ کرنے کے لئے جسم تیار ہوجاتا ہے

قبض کی شکایت کو دنوں میں دور کردیتا ہے ۔۔۔اس میں انجیر کی طرح قبض کشا طاقت موجود ہوتی ہے اور یہ آنتوں کو بھی بہتر بناتے ہیں۔۔۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.