ادرک کی چائے ۔۔جانیں اس کے چند ایسے حیرت انگیز فوائد جنہیں جان کر آپ بھی آج ہی سے اس کا استعمال شروع کر دیں گے

ادرک میں موجود وٹامن سی،میگنیشم اور منرلزانسانی جسم کے لئے انتہائی مفید ہیں۔ آیئے آپ کو اس کے چند فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔ اگر آپ کو سفر کے دوران تھکاوٹ اور قے کی شکایت ہے توسفر شروع کرنے سے پہلے ادرک کی چائے پی کر سفر شروع کریں کیونکہ اس سے آپ ان مسائل سے بچے رہیں گے۔

ادرک میں موجود میگنیشم انسانی معدے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اگر آپ کو معدے میں جلن یا کھانےکے بعد تکلیف ہوتو ادرک والی چائے پیئں اوراپنی تکلیف سے نجات پایئں۔

اگر آپ سردی کی وجہ سے سانس لینے میں مشکل محسوس کر رہے ہیں تو ایک کپ ادرک کی چائے روزانہ استعمال کریں اور سانس کی دشواری سے چھٹکارا پایئں۔

ادرک میں موجود وٹامنز ،لحمیات اور امینو ایسڈ کی بدولت خون صاف رہتا ہےاور یس سے ٹیومرز نہیں بنتےجس کے زریعے انسان دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔

ادرک میں موجود انٹی آکسیڈننٹس کی بدولت انسانی جسم کی قوت مدافعت مضبوط ہو جاتی ہے لہذا ادرک والی چائے کا استعمال کریں اور بیماریوں سے محفوظ رہیں۔

جسم میں زہریلے مادے کے رکنے سے جسم میں سوجن ہونا شروع ہو جاتی ہےلیکن اگر آپ ادرک والی چائے کا استعمال شروع کر دیں تو اس سے نجات مل جائے گی۔ اس طرح آپ جوڑوں کے درد سے محفوظ رہیں گے۔ جبکہ آپ کے پٹھے بھی مضبوط ہو جائیں گے۔

یاد رکھیں کہ ادرک کی چائے کی تا ثیر گرم ہوتی ہے ۔اس لیئے چائے میں ادرک کی مناسب مقدار ڈالیں۔ چائے بنانے کا طریقہ کچھ اس طرح ہے۔ تازہ ادرک کا تقریباً ڈیڑھ انچ کا ٹکڑا کاٹ لیں۔ اب آپ اسے قاشوں کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں یا سل بٹے پر میس لیں ۔ پھرایک کپ پانی ابال لیں اور خوب کھولتے ہوئے پانی میں کٹے یا کچلے ہوئے ادرک کو پانچ سات منٹ تک چھوڑ دیں۔ بعد ازاں پانی میں ادرک کو خوب اچھی طرح نچوڑ کر نیم گرم پانی پی لیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.