گردن کی اکڑن اور درد سے صرف اور صِرف 60 سیکنڈز میں نجات پائیں، جانیں وہ کونسا طریقہ ہے جس سے آپ گردن کے درد میں فوری آرام پا سکتے ہیں

اکثر اوقات جب ہم سو کر اُٹھتے ہیں تو ہماری گردن میں درد ہوتا ہے اور یہ ہمارے غلط طرح سے سونے کے نتیجے میں ہوتا ہے، اس سے درد سے نجات پانا بہت آسان ہے۔
آج ہم آپ کو ایک ایسی ٹِپ بتانے جا رہے ہیں جس کو آزما کر آپ گردن کی اکڑن اور درد سے صرف 60 سیکنڈز میں نجات پا سکتے ہیں۔

گردن کے درد سے نجات کا طریقہ:

• پہلے گردن میں اس جگہ کا تعین کریں جہاں درد ہو رہا ہے۔

• اب اگر درد سیدھی طرف ہے تو گردن پر سیدھا ہاتھ رکھیں۔

• اس ہی طرح اگر درد اُلٹے ہاتھ کی جانب ہے تو گردن کو اُلٹے ہاتھ سے پکڑیں جہاں درد ہو۔

• اب انگلیوں کی مدد سے درد والی جگہ کو پریشر دے کر دبائیں۔

• اتنا پریشر دیں کہ آپ کو محسوس ہو سکے کہ درد والی جگہ دبائی جا رہی ہے۔

• اب جہاں درد ہو اس سے مخالف سمت میں گردن کو آہستہ سے موڑیں۔

• اب ایک مرتبہ چِن کی طرف اور دوسری مرتبہ پیچھے کی جانب گردن کو جھکائیں۔

• ان تمام طریقوں کو روزانہ 60 سیکنڈز تک آزمائیں، گردن کے درد میں راحت آئے گی ساتھ ہی اسٹریس کم ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.