
سردیوں میں مولی کے پانی سے 5خطرناک بیماریوں کا علاج
آج ہم آپ سب کیلئے مولی کا پانی پینے کے چند فوائد بتانے لگیں ہیں مولی ایک بہت فائدہ مند سبزی ہے ۔ جسے سلاد کے طور پر کچا استعمال کرتے ہیں۔ کچھ لو گ ایسے ہیں جو اسے ایسے کھانا پسند کرتے لیکن کھانے کے طور پر اسے پکا کر استعمال کرلیتے ہیں۔ بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ مولی کا پانی استعمال کیا جاتا ہے ۔
آج آپ کو اسی کے بارے میں بتایا جارہا ہے ۔ اس کو استعمال کرکے آپ پانچ خطرناک بیماریوں سے بچ جائیں گے ۔ مولی کے پانی سے پہلا علاج وہ لوگ جن کی تلی بڑھ گئی ہو وہ صبح نہار منہ اُٹھ کر مولی کے پانی کا ایک 20سے 25دن استعمال کریں
انشاء اللہ چند ہی دنوں کے اندر آفاقہ ہونے لگے گا۔مولی کے پانی سے دوسرا علاج مولی کا پانی یرقان کیلئے بے حد مفید ہے روزانہ باقاعدگی کے ساتھ 20سے 25دن صبح نہار منہ مولی کے پانی کا ایک کپ لے کر اس میں دیسی شکر یا پھر چینی ملا کر پینے سے یرقان کی بیماری سے نجات مل جائیگی۔
مولی کے پانی سے تیسرا علاج پتہ ،مثانہ اور گردے میں پتھری سے نجات کیلئے مولی کے پانی کا ایک کپ صبح نہار منہ 1ماہ پینے سے پتھری پیشاب کے راستے سے خارج ہوجاتی ہے اگر 1ماہ میں مکمل خارج نہ ہوتو مزید دن بڑھالیں۔مولی کے پانی سے چوتھا علاج پیشاب کرتے وقت جلن ہوتی ہو تو وہ لوگ بھی صبح اُٹھ کر ایک ماہ تک نہار منہ کھانے سے
پہلے مولی کے پانی کا ایک کپ استعمال کریں اس سے آپ کو پیشاب کی جلن سے نجات مل جائیگی۔آخری علاج یہ ہے کہ مولی کے پانی سے پانچواں علاج جگر اور مثانے میں گرمی ہوجائے تو اس کیلئے
مولی کا پانی مفید ثابت ہوتا ہے روزانہ 30دن تک ایک کپ مولی کے پانی کا استعمال کریں اس سے آپ کے جگر اور مثانے کی گرمی دور ہوتی جائیگی۔مولی میں معدنیات کی کثرت پائی جاتی ہے جو جگر اور پیٹ کے لیے انتہائی مفید ہے اور جسم کو توانائی بخشتی ہے۔ مولی خون صاف کرنے کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔ یہ جسم میں سرخ خون کے خلیات کو ختم ہونے سے بچاتا ہے۔