خشک ہوائیں دمے کے مریضوں کے لئے خطرناک ہیں۔۔ چند غذائیں جو دمے کے اچانک دورے سے بچا سکتی ہیں

شدید سردی اور خشک ہواؤں سے سب سے زیادہ تکلیف دمے کے مریضوں کو ہوتی ہے۔ اس آرٹیکل میں خاص طور پر ایسی خوراکوں کے بارے میں بتایا جائے گا جو اس تکلیف دہ مرض میں آرام دے سکتے ہیں۔

سردی میں دمے کا مرض شدت کیوں اختیار کرلیتا ہے؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ دمے کا شکار افرا کی سانس کی نالی یوں بھی سوجن کا شکار رہتی ہے البتہ ٹھنڈ کے موسم میں سانس کی نالی سکڑجاتی ہے اور سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے۔ سانس پھولتی ہے جس کا اثر پھیپھڑوں پر بھی پڑتا ہے۔

دمے کے مرض میں مفید غذائیں
دمے میں مبتلا افراد کو ایسی خوراک کا استعمال کرنا فائدہ دیتا ہے جو گرم تاثیر رکھتی ہوں۔ نیم گرم پانی، ادرک کے رس یا قہوے میں شہد ملا کر پینا اور ہلدی والا دودھ پینا چاہیے کیوں کہ یہ چیزیں گلے اور حلق کو خشکی سے بھی بچاتے ہیں اور الرجی کا اثر کم کرتے ہیں۔ کھانسی کی شدت میں کمی آتی ہے۔

آیوروید کے مطابق کالی مرچ، ادرک، انجیر، جائفل، دار چینی، لونگ اور لہسن وغیرہ ایسی غذائیں ہیں جن سے مرض کی شدت میں کمی آجاتی ہے۔

احتیاط
دمے کے مریضوں کی الرجی کچھ چیزوں سے بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے کھانسی کا شدید اٹیک ہوجاتا ہے۔ اس لئے ان چیزوں سے بچنا بہت ضروری ہے جن میں مچھر بھگانے کا گلوب، سگریٹ کا دھواں، فرنیچر اور قالین کی دھول مٹی، سڑکوں پر گاڑیوں سے نکلتا دھواں اور جلتے ہوئے کچرے کا دھواں وغیرہ شامل ہیں۔ بہتر ہے کہ ماسک کا استعمال کیا جائے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.