
اف ریموٹ پھر سے خراب، نیا ریموٹ مت خریدیں پیسے بچائيں اور پرانا اس خاص طریقے سے ٹھیک کریں
ٹی وی ریموٹ گھر کی وہ سب سے ضروری چیز ہے جس کو گھر کا ہر فرد ٹی وی دیکھتے ہوئے اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتا ہے کہ اپنی مرضی کے چینل لگا سکے۔ ٹی وی ریموٹ ہاتھ میں لیتے ہی فخر کی ایک لہر سی انسان کے اندر دوڑ جاتی ہے مگر یہ لذت اس وقت کرکری ہو جاتی ہے جب ریموٹ اچانک کام کرنا چھوڑ دیتا ہے-
ریموٹ کے خراب ہونے پر ردعمل
عام طور پر ٹی وی کا ریموٹ جب خراب ہوتا ہے تو سب سے پہلے اس کے سیل لگا کر دوبارہ سے ان کو گرم کر کے لگایا جاتا ہے- اگر اس کے بعد بھی یہ ترکیب کام نہ کرے تو ریموٹ کو کسی دیوار یا زمین پر ایک دو ٹکریں دلوائیں- امید ہے کہ ریموٹ کی یاداشت واپس آجائے اور وہ کام کرنا شروع کر دے- لیکن اگر اس سب کے باوجود ریموٹ ٹھیک نہیں ہوتا تو پرانا ریموٹ پھینک کر نیا لینے کا ارادہ کر لیتے ہیں-
پرانے خراب ریموٹ کو ٹھیک کرنے کا طریقہ
عام طور پر ریموٹ کے بٹن جب کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں تو اس کا سبب اس کے سرکٹ پر گند کچرا جمع ہو جانا ہوتا ہے۔ مگر چونکہ ریموٹ کے اندر ایک سرکٹ موجود ہوتا ہے اور اس سرکٹ پر اگر کہیں کسی وجہ سے گند جمع ہو جائے تو بٹن دبانے پر وہ کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں-
اگر آپ کے ریموٹ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہو تو اس کے لیے نیچے دیے گئے طریقہ کار کا استعمال کرکے اپنے پرانے ریموٹ کو ٹھیک کریں اور نیا خریدنے سے جان چھڑائيں-
1: سب سے پہلے ریموٹ میں موجود سیل نکال دیں
2: اس کے بعد کسی نوکدار چیز سے ریموٹ کو درمیان سے کھول دیں
درمیان سے کھولنے کے بعد اس میں لگے بٹن کا پیڈ بھی نکال دیں
اس کے بعد انتہائی آرام سے پیڈ کے نیچے موجود سرکٹ کو نکال لیں
ریموٹ کی خرابی کا اصل سبب یہی سرکٹ پر موجود کاربن ہوتا ہے جو کہ پیڈ پر موجود پلاسٹ کے ذرات یا ہوا میں موجود نمی اور مٹی کے ذرات کے سبب ہو سکتا ہے- اس سرکٹ کے اس سبز والے حصے کو صاف کرنے کے دو طریقے ہوتے ہیں-