
دیکھنے میں معمولی لیکن انتہائی اثر رکھنے والی وہ چیز جو ہڈیوں کو فولاد بنادے
دیکھنے میں بہت معمولی لیکن انتہائی اثر رکھنے والی چیز جو کہ آپ کی ہڈیوں کو طاقتور بنائے اور بوڑھے کو بھی جوانی کا مزہ چکھائےدہی ایک ایسی خوراک ہے جس کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے اور دیکھنے میں ہمیں معمولی چیز لگتی ہے۔
لیکن اب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر اپنی ہڈیوں کو مظبوط بنانا ہے اور گرتی عمر میں بھی توانا رہنا ہے تو دہی کا استعما ل زیادہ سے زیادہ کریں ۔ اس میں کولہے کی ہڈی کیلئے زیادہ کثافت ہوتی ہےاور یہ بزرگ مرد اور خواتین میں آسٹروپروسس کے خطرات کو کم کردیتا ہے.آسٹروپروسس ایک ایسی بیماری ہے جس میں ہڈیوں کی کثافت کم ہوجاتی ہے۔
اور ہڈیوں کے ٹوٹنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں. تحقیق میں معلوم ہوا کہ خواتین کا دہی کھاناان میں 31فیصد آسٹو پینیا(ایسی حالت جس میں جسم نئی ہڈی نہیں بناتا)اور 39فیصد آسٹروپروسس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے.اس کے برعکس مردوں میں دہی کا استعمال آسٹروپروسس کا خطرہ 52فیصد تک ختم کر سکتا ہے۔
متعدد پھل اور سبزیوں میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جن کا استعمال کرکے قوتِ مدافعت کے نظام کو مضبوط کیا جاسکتا ہے۔لیکن آج ہم آپ کو دہی کا استعمال کرکے نظامِ قوتِ مدافعت کو مضبوط کرنے کے حوالے سے بتانے والے ہیں۔ دہی کا استعمال نظامِ ہاضمہ کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے
لیکن اگر آپ اپنے نظامِ قوت مدافعت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے دہی بے حد مفید ثابت ہوگا۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دہی کھانے سے نظامِ قوتِ مدافعت پر مثبت نتائج مرتب ہوتے ہیں اور روزانہ دہی کھانے سے نزلا، زکام اور دیگر انفیکشنز سے بھی بچا جاسکتا ہے۔
دہی میں موجود پرو بائیوٹک مدافعت کو مضبوط کرتے ہیں جس کی وجہ جسم میں کوئی بھی بیکٹیریا آسانی سے داخل نہیں ہوسکتا۔ماہرینِ صحت کی جانب سے تجویز کی گئی ہے کہ اپنی روزمرہ کی خوراک میں دہی کا ضرور استعمال کریں، یہ نہ صرف نظامِ قوت مدافعت کے لیے بہترین ہے بلکہ اس میں موجود کیلشیم ہڈیوں کی صحت کے لیے بھی بے حد فائدے مند سمجھا جاتا ہے
Sharing is caring!