
زیادہ ٹھنڈ کی وجہ سے ہاتھوں کی جلد پھٹ رہی ہے یا پھر کالی ہوگئی ہے؟تو جانیئے ویزلین اور انڈے کی سفیدی کا خاص استعمال
ویزلین اس موسم میں گھر میں استعمال ہونے والا وہ پرادکٹ ہے جس سے نہ صرف پھٹی جلد کو نرم و ملائم بنایا جاتا ہے بلکہ بالوں اور ہاتھوں سمیت پیروں کی خوبصورتی کو نکھارنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
اگر آپ کی ہاتھوں کی انگلیاں گرمی اور دھوپ کی وجہ سے کالی پڑ گئیں ہیں یا پھر انگلیوں کی ہڈیوں کے اوپر جلد سکڑ کر خراب ہو رہی ہے تو اس سردی یہ مسئلہ آپ کے لیے وزلین حل کرسکتی ہے وہ بھی کچن میں موجود ان چیزوں سے تو دیر نہ کریں بلکہ ابھی یہ چیزیں پیالی میں نکال لیں اور لیپ لگا کر آپ بھی اپنے ہاتھوں کی چمک دمک کو بڑھائیں۔
اجزاء:
ویزلین
انڈے کی سفیدی
وکس بام
سوڈا
سرکہ
نمک
اینو
طریقہ:
٭ سب سے پہلے اندے کی سفیدی میں ویزلین کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس کے لیے آپ کو کم از کم 5 سے 10 منٹ ضرور لگیں گے کیونکہ ویزلین گاڑھی ہوتی ہے اور کسی بھی محلول میں گھلنے میں وقت لیتی ہے۔
٭ اب سرکہ، سودا، وکس بام، نمک اور اینو کو اچھی طرح مکس کرلیجیے۔
٭ لیجیے پیسٹ بن کر تیار ہے۔
٭ اب اس کو اپنے ہاتھوں اور پیروں پر بھی لگا سکتے ہیں لیکن کوشش کریں کہ ہر گز چہرے پر اپلائی نہ کریں ورنہ مضر اثرات بھی ہوکستے ہیں۔
٭ کم از کم آدھے گھنٹے اس پیسٹ کو لگا کر رکھیں اور پھر انگلیوں کی مدد سے رگڑ رگڑ کر اس کو صاف کریں۔
٭ پھر نیم گرم پانی سے ہاتھ دھو کر ایک تولیے سے ہاتھوں اور پیروں کو صاف کرلیں۔
٭ اس طرح ہاتھوں یا پیروں پر جمی ہوئی میل بھی نکل جائے گی اور جلد کی اندرونی رنگت بھی نکھر کر سامنے آئے گی۔