گھی میں صرف یہ چیز ڈال کر بچے کو کھلا دیں۔۔ کھانسی اور سردی سے نجات میں مدد کا آسان نسخہ جسے پورا گھر آزما سکتا ہے

موسم نے زرا سا ڈھنگ کیا بدلا۔ چھوٹے بچوں کے ماں باپ اسپتال کے چکر کاٹنے پر مجبور ہوگئے۔ کتنی بھی احتیاط کرلیں بچے تو بچے ہیں کوئی نہ کوئی بے احتیاطی ہو ہی جاتی ہے اور بچوں کو کھانسی آنا شروع ہوجاتی ہے جو پھر ایک بار لگ جائے تو آسانی سے جان نہیں چھوڑتی۔

آج کے آرٹیکل میں آپ کو بچوں کو سردی کے مضر اثرات اور تکلیف دہ کھانسی سے بچانے کا آسان سا نسخہ بتایا جائے گا جسے اگر آپ نے روزانہ استعمال کرنا شروع کردیا تو آپ کے بچے انشاء اللہ پوری سردیاں صحت مند رہ کر گزار سکتے ہیں۔

آمیزے کو بنانے کا طریقہ
آدھا چمچ اصلی گھی لیں۔ اس کو آنچ پر پگھلا لیں اور 2 لونگ اس گھی میں رکھ کر 1 منٹ تک پکائیں۔ اب لونگ نکال دیں اور نیم گرم گھی بچے کو رات سونے سے پہلے کھلا دیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ اس کے بعد بچہ کچھ کھائے یا پیے نہیں۔

گھی اور لونگ کے فائدے
گھی اور لونگ بچے کو سرردی سے فوری آرام دے گا اور جسم کو گرمائش پہنچائے گا۔ لونگ کا عرق جسم کے درد اور اینٹھن میں آرام پہنچاتا ہے جبکہ گھی پیٹ کے مسائل حل کر کے ہڈیوں کو بھی طاقت بخشتا ہے۔ اس نسخے کے روزانہ استعمال سے گلے کی خراش، نزلہ ، زکام، خشک اور بلغم والی کھانسی میں بھی آرام ملتا ہے۔ اس نسخے کو بڑے بھی آزما سکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.