گیزر کی وجہ سے میں نے اپنی بیوی کو کھو دیا تھا ۔۔ خاتون کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ وہ موت کے منہ تک جا پہنچی؟ اگر آپ کے گھر میں بھی گیزر ہے تو یہ ضرور جان لیں

گیزر ایک ایسی سہولت ہے جو سردی میں ٹھنڈ سے کسی حد تک بچنے میں مدد دیتا ہے۔ ہمارے روزمرہ کے کام ہوں یا نہانا دھونا گیزر کی موجودگی میں گرم پانی کی سہولت کسی نعمت سے کم نہیں لگتی۔ لیکن اکثر یہی گیزر جان لیوہ بھی ثابت ہوتے ہیں۔ گیزر کی وجہ سے ایک شخص نے اپنی بیوی کو موت کے منہ میں جاتے ہوئے دیکھا اور خوب باگ دوڑ کی جس کے بعد ڈاکٹروں کی محنت اور جدوجہد سے وہ اپنی بیوی کی زندگی کو بچانے میں کامیاب ہوئے۔

ٹوئٹر پر دیوانشو اسوپا نامی بھارتی فلم میکر نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ ان کے واش روم میں گیزر لگا ہوا ہے تاکہ نہاتے وقت کہیں دور جا کر گیزر آن نہ کرنا پڑے۔ ایک دن میری بیوی نہانے گئی تو میں باہر تھا جب گھر آیا تو دیکھا کہ وہ وہیں بیہوش پڑی ہے ہسپتال لے کر گیا تو معلوم ہوا کہ گیزر کی گیس کی وجہ سے اس کا دم گھٹ رہا ہے اور وہ اب زندہ نہیں بچ سکے گی کوینکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ اس قدر مہلک ہوگئی ہے کہ اس کے پھیپھڑوں کو نقصان دے رہی۔

ڈاکٹر نے کیا کہا؟
دیوانشو نے جب ڈاکٹر سے اپنی بیوی کے متعلق پوچھا تو ڈاکٹر نے بتایا کہ گیزر واش روم میں ہر گز نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ اس کی وجہ سے گیس یکدم خارج ہوئی اور واش روم چونکہ بند تھا تو اندر ہی اندر اس قدر بڑھ گئی کہ خاتون کے پیھپڑوں میں نقصان کر گئی۔

گیزر کو گھر میں کسی ایسی جگہ لگائیں جہاں قریب میں کوئی کھڑکی یا روشن دان ہو تاکہ اس سے نکلنے والی گیس ہوا میں خارج ہوسکے کیونکہ گیس کے زیادہ ہونے یا حجم کے بڑھنے سے یہ مہلک بھی ہو جاتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.