
جسم پراس طرح کے مہاسے نکل آئے ہیں تو۔۔ جانیں اس عام سی چیز سے مہاسے کس طرح کم کیے جاسکتے ہیں؟
جلد پر اکثر باریک باریک مہاسے نکل آتے ہیں جو دیکھنے میں بدنما محسوس ہوتے ہیں لیکن انھیں چھیڑنے یا نوچ کر نکالنے سے ڈاکٹر سختی سے منع کرتے ہیں۔ پھر ان مہاسوں سے کیسے نمٹا جائے؟ آئیے جانتے ہیں۔
سیب کا سرکہ
باورچی خانے میں موجود ایک عام سے چیز اس مسئلے کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ سیب کا سرکہ ایسی چیز ہے جو گھر کے تقریباً ہر کچن میں موجود ہوتا ہے اور یہ آج کل ان چاہے مہاسوں کو کم کرنے کے سلسلے میں کافی مقبول ہورہا ہے کیونکہ یہ مہاسوں کو خشک کردیتا ہے اور وہ جھڑ کر خود ہی گر جاتے ہیں۔
استعمال کا طریقہ
ایک صاف روئی کے پھائے میں تھوڑا سا سیب کا سرکہ لگائیں اور اسے مہاسے پر لگائیں۔ روزانہ یہ عمل دن میں تین سے چار بار کریں۔ اگر مہاسوں کا رنگ سیاہ پڑ جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ خشک ہوچکے ہیں اور جلد ہی گرجائیں گے اور اگر سرمئی رنگت کے ہوگئے ہیں تو اس کا مطلب آپ کو یہ طریقہ مزید کچھ بار کرنے کی ضرورت ہے۔