
بچوں کو چٹکی بھر جائفل چٹانے سے کیا ہوتا ہے؟ عام سی جائفل کے چند انوکھے فائدے
جائفل بہت خاص خاص کھانوں میں استعمال کیا جانے والا مصالحہ ہے کیوں کہ اس کا ذائقہ مٹھاس لئے ہوئے ہوتا ہے اور تاثیر کافی گرم ہوتی ہے البتہ سردیوں میں اس کا استعمال جسم کو گرمی پہنچانے کے لئے کیا جاتا ہے۔
جائفل کی غذائی اہمیت
جائفل میں وٹامن اے، وٹامن سی، مینگنیز، میگنیشیم، کاپر، فاسفورس، زنک اور آئرن موجود ہوتا ہے اس کے لئے یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈینٹس خواص سے بھرپور ہے۔
بچوں کے لئے جائفل
بچوں کو اکثر جائفل چٹائی جاتی ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ جائفل کو ایک انچ گھسیں اور سرسوں کا زرا سا تیل ملا کر بچے کو چٹا دیں۔ جائفل سردی کے موسم میں بچے کے جسم کو گرمائش دے گی اور سینے کی جکڑن، نزلے اور کھانسی سے نجات دے گی۔
فیس ماسک
جائفل اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی آکسیڈینٹ ہوتی ہے اس لئے اسے چٹکی بھر لے کر تھوڑے سے دودھ اور شہد میں مکس کر کے چہرے پر لگا لیں۔ ١٠ منٹ بد چہرہ دھو لیں۔ داغ دھبے دور ہونے کے ساتھ جلد بھی ٹائٹ ہوجائے گی۔
جائفل کا دودھ
ایک گلاس گرم دودھ میں چٹکی بھر جائفل ملا کر سونے سے پہلے پیا جائے تو یہ اعصاب کو پرسکون اور ذہنی تھکن سے نجات دیتا ہے۔ پیٹ کی بیماریوں میں مفید ہے، یادداشت بہتر بناتا ہے، بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مددگار ہے اور نیند کی کمی کو دور کرتا ہے۔