ان سے رنگ بھی گورا ہوگا اور داغ دھبے بھی دور ہوجائیں گے.. مہنگے فیس واش پر پیسہ ضائع کرنے کے بجائے ان چیزوں سے چہرہ دھو کر دیکھیں

مہنگے فیس واش سے چہرہ دھوتے ہیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوتا الٹا جلد پر خشکی ہوجاتی ہے۔ اس لئے کیوں نہ کچھ ایسی دیسی چیزوں کا استعمال کیا جائے جو رنگت بھی نکھار دیں اور چلد کو نمی بھی دیں۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ تمام چیزیں آپ کو اپنے باورچی خانے میں ہی مل جائیں گی۔

جو کا آٹا
جو کا آٹا رنگت نکھارنے اور دھوپ سے سیاہ پڑنے والی جلد سے چھٹکارا دینے کے لئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ 2 چمچ جو کا آٹا لیں اور اس میں 1 چمچ شہد ملا لیں۔ اگر زیادہ وقت ہو تو ایک انڈے کی سفیدی بھی ملائی جاسکتی ہے۔ اس آمیزے کو 15 منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں۔ سادے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ صرف جو کا آٹا بھی چہرہ دھونے کے لئے استعمال کیا جسکتا ہے۔

بیسن
بیسن صدیوں سے چہرے کا حسن نکھارنے کے لئے استعمال ہوتا آرہا ہے۔ اگر تھوڑا وقت ہو تو بیسن میں ٹماٹر کا رس اور عرق گلاب ڈال کر ملا لیں اور چہرے پر لگا کر دس منٹ بعد پانی سے منہ دھو لیں۔ بیسن چکنی جلد والوں کے لئے بہترین ہے جبکہ ٹماٹر کا رس رنگت نکھارتا ہے، جلد سے داغ دھبے ختم کرتا ہے۔ بیسن میں دہی ملا کر یا صرف بیسن سے بھی چہرہ دھونے کے نتائج اچھے ہوتے ہیں۔

سرکہ
سیب کے سرکہ ایک چمچ لیں اسے ایک پیالہ پانی میں ملا کر رکھ لیں اور اس سے چہرہ دھوئیں۔ پی ایچ لیول بیلنس کرتا ہے اور سورج سے جھلسی ہوئی جلد کو ٹھنڈک بخشتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.