
چہرہ گورا اور ہاتھ پاؤں کالے۔۔ جانیں ہاتھوں پاؤں کو گورا اور خوبصورت بنانے کا آسان طریقہ کیا ہے؟
آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ خواتین کے چہرے اور ہاتھ پاؤں کے رنگ میں اچھا خاصا فرق ہوتا ہے، اسکی وجہ اور کچھ نہیں بلکہ ہاتھوں اور پیروں کو نظر انداز کرنا ہے جو کہ بلکل غلط ہے کیونکہ یہ بھی آپ کے جسم کے حصے ہیں تو پھر چہرے کے ساتھ ساتھ انھیں بھی خوبصورت بنائیں۔
ہاتھوں اور پیروں کو خوبصورت بنانے کیلیئے سب سے زیادہ ضروری ہے متوازن اور صحت مند غذا، کیونکہ آپ کے ہاتھ اور پاؤں بہت ساری بیماریوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ اسلیئے کوئی بھی طریقہ کار اپنانے سے پہلے اپنی اندرونی صحت کو پہلے دیکھیں۔
آئیے اب آپ کو بتاتے ہیں ایک ایسی جادوئی ریمیڈی جس کے استعمال سے نہ صرف آپ کے ہاتھ پاؤں گورے ہونگے بلکہ خوبصورتی کے ساتھ نرم و ملائم بھی ہوجائیں گے۔
ہاتھ اور پیروں کی ریمیڈی:
اس ریمیڈی کو بنانے کیلیئے آپ کو چاہیئے
۔ آدھا کپ دودھ
۔ السی کا تیل ایک چمچ
۔ آدھا چمچ کھانے کا سوڈا
۔ آدھا چمچ ٹاٹری
ان تمام چیزوں کو آپس میں ملا دیں، جیسے ہی آپ اسکو مکس کریں گے یہ دہی کی طرح گاڑھا ہونے لگے گا
اب روئی کی مدد سے اس ریمیڈی کو پہلے ہاتھوں اور پیروں کے کالے حصوں پر لگائیں یعنی انگلیوں کے جوڑ وغیرہ پر لگائیں
اس کے بعد پورے ہاتھ پاؤں پر لگا کر 20 منٹ کے بعد سادے پانی سے دھو لیں
اس ریمیڈی کو ہفتے میں دو سے تین بار استعمال کریں، فرق آپ خود محسوس کریں گی۔