
سرسوں کے تیل سے پھٹی ایڑیوں کی کریم بنائیں۔۔ پھٹی ایڑیوں سے نجات کے لئے سستی کریم بنانے کا طریقہ جس سے پورا گھر فائدہ اٹھا سکتا ہے
آج کل جہاں سردی کی وجہ سے خشکی اور خارش کے مسائل عام ہیں وہیں ایڑھیوں کا پھٹنا بھی اکثر لوگوں کے لئے مصیبت بن گیا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لئے آپ کو ایسی کریم بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں جو سستی بھی ہے اور آپ گھر بیٹھے بنا سکتے ہیں۔
کریم بنانے کا طریقہ
سرسوں کا تیل ایک پین میں ڈال دیں۔ اس میں ایک موم بتی کے ٹکڑے کاٹ کر ڈال دیں۔ اس میں تھوڑا ایلو ویرا جیل یا وٹامن ای کے کیپسول ڈال دیں اور ڈیڑھ چمچ ناریل کا تیل بھی ڈالیں۔ اس آمیزے کو دھیمی آنچ پر اتنا پکائیں کہ یہ سب پگھل جائے۔ اب اس میں آئس کیوب ڈال کر دوبارہ پکائیں۔ تھوڑی دیر بعد یہ کریم کی طرح جمنے لگے گی۔ اس کو ٹھنڈا ہونے رکھ دیں۔
استعمال کا طریقہ
ٹھنڈا ہونے کے بعد اس کریم کو ائیر ٹائٹ جار میں رکھ کر محفوظ کرلیں۔ یہ سستی کریم آپ رات میں پھٹی ایڑیوں اور پیروں پر لگا سکتے ہیں۔ اس سے ایڑھیوں کے زخم چند ہی دن میں بھر جائیں گے۔