
چولہے کی صفائی ہو یا برتن کی دھلائی اب ہوگا سب کچھ صاف۔۔ جانیئے بیکنگ سوڈا کے ایسے استعمال، جو آپ کو شاید ہی معلوم ہوں
بیکنگ سوڈا تو ہر گھر میں ہی ہوتا ہے، ایک طرف جہاں یہ کھانے کی چیزوں میں ڈالا جاتا ہے تو وہیں دوسری طرف یہ اور بھی دوسرے کاموں میں استعمال ہوتا ہے۔لیکن بہت سی ایسی خواتین ہیں جو اس بات سے لاعلم ہیں۔
آج ہم گھر کے مختلف کاموں میں بیکنگ سوڈا کے استعمال کے بارے میں بات کریں گے، جسے جان کر آپ بھی فائدہ حاصل کرسکیں گے۔ تو آئیے جانتے ہیں
بیکنگ سوڈا کے فائدے اور استعمال:
۔ اگر آپ کے چولہے پر چکنائی جم گئی ہے تو اسے نکالنے کیلیئے، آپ اس پر بیکنگ سوڈا چھڑک دیں اور تھوڑی دیر بعد گیلے کپڑے سے اسے صاف کرلیں۔
۔ پرانے کنگھے اور برش وغیرہ کو صاف کرنے کیلیئے ایک گلاس پانی میں بیکنگ سوڈا ملا کر اس میں یہ برش ڈال کر کچھ دیر کیلیئے چھوڑ دیں، وہ صاف ہوجائیں گے۔
۔ کچن کے سنک یا واش بیسن کے پائپ میں کچرا پھنسنے سے پانی بھرنے لگتا ہے، اسے صاف کرنے کیلیئے بیسن یا سنک میں تھوڑا سا بیکنگ سوڈا اور ڈال کر اس پر سرکہ ڈالیں، ایسا کرنے سے لائن کا کچرا صاف ہوجائے گا۔
۔ کٹنگ بورڈ پر گوشت یا لہسب پیاز رکھ کر کاٹنے سے اس میں بدبو بس جاتی ہے اور چکنا بھی ہوجاتا ہے، اس پر بیکنگ سوڈا چھڑک کر تھوڑی دیر رکھیں پھر اسکوش برائیڈ سے دھولیں بلکل صاف ہوجائے گا۔
۔ پائے دان کو صاف کرنے کیلیئے بھی بیکنگ سوڈا کا استعمال ہوتا ہے، بس پائے دا پر بیکنگ سوڈا ڈال کر ایک گھنٹے کیلیئے رکھیں پھر ویکیوم یا تیلی والی جھاڑو سے صاف کردیں۔