خشکی، سِکری اور گرتے بال۔۔ اگر آپ بھی ہیں پریشان تو آج ہی دہی میں چینی ڈال کر بتائے ہوئے طریقے سے استعمال کریں اور کمال دیکھیں

اکثر لوگوں کے سر میں ضرورت سے زیادہ خشکی ہوتی ہے اور وہ اتنی ضدی ہوتی ہے کہ کچھ بھی استعمال کرلو جاتی نہیں ہے بلکہ کھپلیوں کی صورت میں سر کی جڑوں سے چپک جاتی ہے۔ اور سردیوں کے موسم میں تو یہ اور بھی عذابِ جان بن جاتی ہے جس سے بال اور زیادہ گرتے ہیں یہاں تک کہ ایسے افراد جلد ہی گنج پن کا شکار ہوجاتے ہیں۔

اسلیئے آج ہم آپ کیلیئے لائے ہیں ایک ایسی کمال کی اور آسان سی ریمیڈی، جس سے آپ کے بالوں سے جڑے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں

خشکی، سکری، گرتے بال اور گنج پن کے لیئے:
اس ریمیڈی کو بنانے کیلیئے آپ کو بس 3 چیزوں کی ضرورت ہے۔

ایک پیالی میں 2 چمچ دہی، 1 چمچ چینی اور 1 چمچ سرسوں کا تیل ڈال کر تینوں چیزوں کو اچھے سے مکس کر لیں۔ اب اس ماسک کو جڑوں اور بالوں پر لگا کر مساج کریں، اور تھوڑی دیر بعد سر دھولیں۔

اس ہیئر ماسک کے استعمال سے آپ کے سر کی خشکی سکری تو دور ہوگی ہی اسکے علاوہ نئے بال بھی آئیں گے جس سے گنج پن کم ہوجائے گا۔

ہیئر ماسک کے علاوہ آپ ہیئر پیک بھی بنا کر بالوں پر لگائیں

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.