ہاتھ پر المونیم فوائل کو لگا کر چھوڑ دیں اور پھر ۔۔۔ کچن میں استعمال ہونے والی فوائل کے استعمال کے وہ طریقے جو خواتین کے خوب کام آئیں

المونیم فوائل کچن میں استعمال ہونے والی ایک عام چیز ہے اور وہ لوگ جن کے پاس اوون ہوتا ہے وہ تو فوائل کا استعمال ہر ہفتے یا مہینے میں ایک مرتبہ تو ضرور کرتے ہوں گے۔ لیکن فوائل صرف کچن میں ہی استعمال نہیں ہوتی اس کے اور بھی دیگر کئی استعمالات ہیں جو خواتین کی بڑی مدد کرسکتے ہیں۔ آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں اس کے استعمال کے 3 اور طریقے۔

المونیم فوائل کے استعمالات:
٭ ہاتھ میں لگانا:
فوائل کو ہاتھ میں لگانا یہ بات سن کر آپ کو حیرانی ہو رہی ہوگی کہ ایسا کیوں؟ دراصل جب ہاتھ میں درد ہوتا ہے یا کوئی زخم اور چوٹ لگ جاتی ہے تو ڈاکٹر مرہم لگانے کے لیے دیتے ہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ہو اسے دور رکھیں تاکہ درد زیادہ محسوس نہ ہو ارو آپ کو آرام بھی جلدی ہی مل جائے۔ ایسے میں آپ مرہم کو ہاتھ پر یا جسم کے کسی بھی حصے میں لگانا ہو اس کو لگانے کے بعد گرم پٹیاں باندھنے سے اچھا ہے المونیم فوائل لگالیں اس سے ایک فائدہ تو یہ ہوگا کہ ہاتھ کے اندر ہوا نہیں جائے گی، سوجن اور اکڑاہٹ بھی کم ہوگی اور عضلات میں خون کی روانی بہتر ہونے کے امکانات بھی زیادہ ہیں۔

٭ پیکٹ بند کرنا:
اگر دالوں کو پیکٹ میں سے نکالنے کے بعد پیکٹ میں مزید دال بچ جاتی ہے اور اس کو دوبارہ بند کرنے کی فکر رہتی ہے تو المونیم فوائل کو پیکٹ کے منہ کے اوپر رکھیں استری پھیر دیں، یہ طریقہ کسی بھی کھلے پیکٹ کو بند کرنے اور کھانے پینے کی چیزوں کو محفوظ بنانے میں مدد دیتا ہے۔

٭ کپڑوں پر استری:
اگر آپ بھی ان لوگوں میں سے ہیں جن کو کپڑے استری کرنے میں پریشانی ہوتی ہے تو ویڈیو میں آپ کی آسانی کے لیے یہ طریقہ دکھایا گیا ہے کہ کپڑوں کے نیچے المونیم فوائل رکھیں اور استری پھیر دیں۔ آگے کی جانب استری کریں اور پیچھے خود بہ خود گرمائش اور آئن ریڈیکلز سے کپڑے استری ہو جائیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.