آسمان کی بلندی پر آنکھیں بند کرکے خدا کو یاد کرتا رہا ۔۔ زمین سے ہزاروں فٹ بلندی پر موجود شخص کی قرآن پاک کی تلاوت کرنے کی دل چھو لینے والی ویڈیو وائرل

اللہ پاک کا خوبصورت کلام قرآن پاک جب پڑھا جاتا ہے تو دل کو بہت سکون ملتا ہے۔ قرآن کا ہر ایک حروف اللہ اور اس کے رسولﷺ کی یاد دلاتا ہے جس سے ہمارا ایمان تازہ ہوجاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز وائرل ہوئیں ہیں جن میں لوگ بہت گہرائی میں جا کر قرآن کی تلاوت کر رہے ہوتے ہیں۔ لیکن اب ایک شخص کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر بہت پسند کی جا رہی ہے جس میں وہ نہ تو کسی گھر میں قرآن کی تلاوت کررہا ہے اور نہ ہی کسی مسجد میں۔

بلکہ بوڑھا شخص آسمان کی ہزاروں فٹ بلندی پر خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص پیرا شوٹ پر موجود ہے اور نیچے پانی اور زمین کا کچھ حصہ دکھائی دے رہا ہے۔ تلاوت کرنے والا شخص کلام میں بہت ڈوب کر اللہ کو یاد کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے جس کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.