
سردی کے موسم میں انڈا کھائیں بھی اور لگائیں بھی ۔۔جانیئے چہرے کی جلد کو ٹائٹ کرنے کے لیے انڈے کا ماسک بنانے کا آسان طریقہ
ہر مرد اور عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی جلد ایک دم ٹائٹ اور لچکدار ہو جبکہ کوئی اوپن پورز نہ ہوں اور نہ ہی جھریاں ہوں، اس کے لئے ایک بڑے سائز کا انڈا لیں اور اسے پیالی میں نکالیں انڈے کی سفیدی کو پہلے سے ہی زردی سے الگ کر لیں، صرف انڈے کے سفیدی پیالی میں ڈالیں اب اس میں ½ چائے کا چمچ چینی اور 1 کیپسول وٹامن ای آئل ڈالیں اور کانٹے کا استعمال کرکے اچھی طرح مکس کریں۔ انڈے کے اس آمیزے کو اس وقت تک مکس کریں جب تک کہ یہ جھاگ دار نہ ہو جائے اس مکسچر کو پورے چہرے پر لگائیں اور 15-20 منٹ تک لگا رہنے دیں، اسے گرم پانی کا استعمال کرتے ہوئے صاف کریں آپ کو فوری طور پر مؤثر نتائج ملیں گے، شیشے جیسی چمکدار اور ٹائٹ جلد کے لیے ہفتے میں تین بار اس ماسک کو لگائیں۔