اس سے بال جھڑنا بھی بند ہوجاتے ہیں۔۔ کالے چنے کی روٹی کیسے بنائیں؟ جانیں اس کے 3 زبردست فائدے

کالے چنے اکثر وزن کم کرنے والے افراد یا پھر شوگر کے مریضوں کو کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے مگر ان کے اس کے علاوہ بھی بے شمار فائدے ہیں۔ اگر کالے چنوں کو پیس کر ان کی روٹی بان کر کھائی جائے تو وزن کم کرنے کے ساتھ وہ فائدے بھی آسانی سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو کالے چنے کی روٹی بنانے کا طریقہ اور اس کے فائدے بتائیں گے۔

کالے چنے کی روٹی کھانے کے فائدے
کالے چنے کی روٹی کھانا بالوں کی صحت کے لئے فائدہ مند ہے۔ کالے چنوں سے بننے والا پروٹین بالوں میں نئی روح پھونکتا ہے۔ خاص طور پر اگر آپ کے بال جھڑ رہے ہیں تب اس کا استعمال بالوں کا جھڑنا روکنے میں مدد کرے گا اور بالوں کو جڑو سے سروں تک مضبوط کرے گا۔ اس کے اندر دنک اور وٹامن بی 6 پایا جاتا ہے جو بالوں کو بنانے کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔

کالے چنے کی روٹی کھانے سے بڑھا ہوا کولیسٹرول کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ کالے چنوں میں پروٹین، فائبر، کاربوہائیڈریٹ، کیلشیم اور پوٹیشیم پائے جاتے ہیں جن سے موٹاپا کم ہوتا ہے، کولیسٹرول کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

میگنیشیم اور پوٹاشیم کی موجودگی ہائی بلڈ پریشر کو قابو رکھنے میں مددگار ہے اس لئے کالے چنوں کی روٹی بلڈ پریشر کے مریضوں کو بھی کھانی چاہئے

کالے چنے کی روٹی بنانے کا طریقہ
حسب ضرورت کالے چنے پسوا کر رکھ لیں۔ اب آدھی پیالی کالے چنے کا آٹا لیں اور آدھے سے کم پیالی گیہوں کا آٹا ملائیں۔ اس میں حسب ذائقہ نمک، آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی سرخ مرچ اور ایک کھانے کا چمچ تیل ڈال کر آٹا اچھی طرح گوندھ لیں اور روٹی بنا لیں۔ یہ مزیدار روٹی آپ کے دسترخوان کا حسن دوبالا کرنے کے ساتھ وزن کم کرنے اور بالوں کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.