
تیل والی دیواریں اور کپڑوں کا پیلا پن۔۔ گھر کی 3 مشکلات دور کرنے کے آزمودہ ٹوٹکے جو آپ کا وقت بھی بچائیں اور پیسے بھی
آج کے دور میں جہاں ہر چیز جدید ہوگئی ہے اور ہر مشکل کو ختم کرنے کے لئے تیز سے تیز طریقہ کار ڈھونڈا جاتا ہے وہیں گھریلو خواتین ابھی بھی گھنٹوں کچن کے مسائل میں الجھی ہوئی نظر آتی ہیں۔ آج ہم باورچی خانے کے چند ایسے مسائل کے حل لئے حاضر ہوئے ہیں جن میں آپ گھنٹوں ضائع کردیتی ہیں۔
پلاسٹک کے ڈبوں کی صفائی
گھر میں اکثر باہر سے کھانا آتا ہے تو پلاسٹک کے ڈبے خاتون خانہ سنبھال کر رکھنا چاہتی ہیں تاکہ ان میں بچا ہوا کھانا وغیرہ فریز کرنے میں آسانی ہو۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ پلاسٹک کے وہ ڈبے صاف کرنا کافی مشکل ہوجاتا ہے کیوں کہ چکنائی نہیں نکلتی۔ اسے صاف کرنے کے لئے ڈبے می صابن لگائیں اور ایک ٹشو پیپر کا ٹکڑا رکھ دیں۔ ڈبے میں پانی بھر کر ڈھکن بند کر کے اچھی طرح ہلائیں اور کھول کر ڈبا کھنگال لیں۔ تمام چکنائی نکل جائے گی اور آپ کو محنت بھی نہیں کرنی پڑے گی۔
سفید شرٹ پیلی پڑجائے تو۔۔
سفید قمیضوں کو کتنا بھی رگڑ کر دھو لو اگر داغ نکل بھی جائیں تو بھی پیلاہٹ کم نہیں ہوتی۔ اس کے لئے کاسٹک سوڈا ایک بوتل خرید لیں۔ ایک بوتل آپ آرام سے مہینوں چلا سکتی ہیں۔ آدھی بالٹی گرم پانی میں 3 چمچ کاسٹک سوڈا ڈالیں اور ملا لیں۔ اس پانی میں دھلی ہوئی 3، 4 سفید قمیضیں ڈال دیں اور رات بھر بھیگا رہنے دیں یا کم سے کم 4 گھنٹہ بھیگی رہنے کے بعد نچوڑ کر سکھانے کے لئے ڈال دیں۔ پیلاہٹ اور داغ دھبے ختم ہوجائیں گے۔
کچن میں تیل کے دھبے
باورچی خانے میں اگر سلیب یا ٹائل پر تیل چپک کر جم جائے تو اسے ہٹانا آسان نہیں ہوتا۔ اس کام کے لئے اسکربر گلوز خرید لیں اور اسے پہن لیں۔ ایک پیالے میں تھوڑا سا ڈٹرجنٹ، سرکہ اور بیکنگ سوڈا ملا کر محلول بنا لیں اور اسپر بوتل میں بھر لیں۔ اسپرے کو چکنائی والی جگہ پر کر دیں اور ١٠ منٹ چھوڑنے کے بعد اسکبرر سے رگڑ کر صاف کرلیں۔ تمام میل آسانی سے نکل جائے گا۔ اگر چکنائی کیبنٹ یا لکڑی کی سطح پر ہو تو موٹے کپڑ کو تیار کیے گئے محلول میں ڈبو کر سطح کو صاف کرلیں۔