
لیموں میں صرف یہ چیز ملائیں اور گردن کی سیاہی منٹوں میں دور کریں۔۔ کہنی، گردن اور گھٹنوں کی کالک دور کرنے کا آزمودہ ٹوٹکا
بھلے روز نہاؤ لیکن اس کے باوجود جسم کے کچھ جوڑوں اور حصوں پر کالک جم جاتی ہے جو آسانی سے نہیں نکلتی۔ اگر یہ سیاہی جمے بہت دن ہوجائیں تو پھر ابٹن ملنے کا بھی فائدہ نہیں ہوتا البتہ آج ہم اس مسئلے سے جان چھڑانے کا کافی آسان طریقہ بتارہے ہیں جس کے لئے آپ کو پیسے خرچ کرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی
طریقہ کار
ایک سنگترہ لیں اور اگر سنگترہ نہ ہو تو لیموں لے لیں اور اس کو بیچ سے کاٹ کر لیموں کی تہہ لگادیں۔ اب اس پر آدھا چمچ بیکنگ سوڈا ڈالیں اور تھوڑا سا سرکہ اور ایک چٹکی نمک دال کر سنگترے کو بند کردیں اور اچھی طرح مسل دیں۔
جلد پر لگائیں
لیموں یا سنگترے میں اچھی طرح جھاگ بنے گی اور ایسے ہی لیموں یا سنگترے کو اٹھا کر سیاہ جلد پر اچھی طرح ملیں۔ سیاہی کٹ جائے گی۔ کسی نرم کپڑے سے ہونچھنے کے بعد جلد پر بادام کے تیل سے مساج کرلیں۔ آپ دیکھیں گے کہ جسم کا سیاہ حصہ اسی وقت صاف ہوجائے گا۔