بال اتنے لمبے جتنے آپ چاہیں۔۔ ڈاکٹر بلقیس نے ہری مرچوں سے بالوں کو من چاہا لمبا اور خوبصورت بنانے کا کون سا ٹانک بتایا؟

لمبے چمکدار اور گھنے بال کسی بھی خاتون کی دل خواہش ہوتے ہیں اور کیوں نہ ہوں یہ بال ہی تو ہیں جو ہمارے چہرے کے فریم کا کام بھی کرتے ہیں اور ہارے حسن میں چار چاند بھی لگاتے ہیں۔ آج کے آرٹیکل میں آپ کو ڈاکٹر بلقیس کا بتایا ایسا نایاب ہئیر ٹانک بتائیں گے جن سے آپ جتنا چاہیں اپنے بال لمبے کرسکتی ہیں۔ اس نسخے سے گنج پن کا شکار مرد بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

بنانے کا طریقہ

اس ہئیر ٹانک کے لئے 3 سے 4 ہری مرچیں لیں۔ ایک گٹھی پودینہ کاٹ لیں۔ 3، 4 جوے لہسن چھلکوں کے ساتھ، ایک شملہ مرچ بیج سمیت اور ایک پیاز کاٹ کر ڈال دیں۔ اس آمیزے کو ایک لیٹر پانی ڈال کر ابالیں اور آدھے گھنٹے تک پکنے دیں۔ چھان کر ٹھنڈا کرلیں اور بوتل میں بھر لیں۔

استعمال کا طریقہ اور فائدے

مختلف وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور یہ ٹانک نہانے سے صرف آدھا گھنٹا پہلے سر میں لگائیں۔ اس سے بالوں کا جھڑنا، کنگھی کرتے ہوئے ٹوٹنا، دو منہے ہونا اور تمام امراض کا خاتمہ ہوجائے گا۔ بال تیزی سے اگنا شروع ہوجائیں اور قدرتی چمک پیدا ہوگی۔ اگر رات کو لگا کر صبح سر دھوئیں تو دوگنے فائدے حاصل ہوں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.