ایلوویرا کو کاٹ کر رات بھر بھگو کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟ ایلوویرا اور اس کے پانی کے استعمال کا وہ طریقہ جو آپ کو بھی کئی بیماریوں سے بچا سکتا ہے

ایلوویرا کا پودا اپنی صحت، خوبصورتی، دواؤں اور جلد کی دیکھ بھال کی خصوصیات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایلوویرا کا نام عربی لفظ “Alloeh” سے مآخذ ہے جس کا مطلب ہے “چمکتا ہوا کڑوا مادہ،” اور لاطینی میں “ویرا” کا مطلب ہے “سچا”۔ ایلو ویرا کے پتوں میں موجود لیس دار مادہ انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے،

اسے براہراست کھانے سمیت خوبصورتی میں اضافے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں وٹامنز، انزائمز، معدنیات، شکر، لگنن، سیپوننز، سیلیسیلک ایسڈز اور امینو ایسڈز پائے جاتے ہیں۔ آپ نے اس کا گودا استعمال کیا ہوگا لیکن آج ہم اس کا ایک منفرد استعمال اور بہترین فائدہ بتانے جا رہے ہیں جو آپ کے لیے بہت مفید ہیں۔

ایلوویرا کے گودے کو رات بھر نیم گرم پانی میں بھگو کر چھوڑ دیں اور پھر اس کو صبح اٹھ کر نہارمنہ پی لیں۔ اس سے نہ صرف آپ کا معدہ بالکل ٹھیک رہے گا، کھانا جلد ہضم ہوگا، تیزابیت، سینے کی جلن اور معدے کی پتھری بھی بذریعہ پاخانہ خارج ہوگی۔ اس پانی کو پینا بالکل ایسا ہے جیسے کہ آپ کوئی ڈیٹاکس واٹر کو پی رہے ہوں۔ اس میں معدنیات اور وٹامنز کی ڈبل مقدار پائی جاتی ہے جو جسم کے لیے بوسٹرز کا کام کرتی ہے۔

یہ جلد کی تازگی کو بھی بڑھاتا ہے اور آرتھرٹک سوجن کو کم کرتا ہے۔ آنتوں کے مسائل کو بھی کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے افراد جو گنج پن کا شکار ہیں یہ ان کے لیے بھی بہترین ہے کیونکہ یہ بال اگانے کے معاملے میں معاون ثابت ہوتا ہے- ایلوویرا کے اس پانی میں وٹامن ای کے چند قطرے، عرق گلاب کے قطرے، تھوڑی سی آئسنگ شوگر، کوئی بھی فیرنس کریم میں ملا کر لگائیں، 15 منٹ لگا رہنے دیں پھر اپنے فیس واش سے دھو لیں۔ یہ فیشل کی طرح کام کرتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.