
چھوٹے قد سے پریشان لڑکے اور لڑکیوں کے لئے مشہور ہربلسٹ ڈاکٹر عیسیٰ کی بہترین ریمیڈی جو کرے ان کی مشکل آسان
اکثر لڑکوں اور لڑکیوں کا قد چھوٹا رہ جاتا ہے اور اس کی وجہ سے وہ احساسِ کمتری کا شکار رہتے ہیں ساتھ ہی انہیں زندگی میں کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسا یا تو خاندانی جین کی وجہ سے ہوتا ہے یا پھر نشونما میں کمی کی وجہ سے، لیکن اب قد کو لمبا کرنا ہوا آسان ڈاکٹر عیسیٰ کی بتائے ہوئے اس گھریلو نسخے سے۔
قد لمبا کرنے کا آسان نسخہ
100 گرام کالے تِل لیں، 50 گرام میٹھے بادام لیں، 50 گرام کدو کے بیج لیں، 50 گرام اسگند ناگوری اور 50 گرام مصری لیں، اب اسے اچھی طرح پیس کر پاؤڈر بنا لیں، اب روزانہ اس کو آدھا چمچہ روزانہ صبح شام دودھ کے ساتھ دیں اور اس کا استعمال جب تک 3 انچ قد نہ بڑھ جائے تب تک اس کا استعمال جاری رکھیں۔
اس کے علاوہ ورزش کریں اور گیمز میں حصہ لیں تاکہ جسمانی ورزش جاری رہے، کچھ ہی عرصے میں قد میں واضح فرق آئے گا۔