فیشل والی چمک اب منٹوں میں۔۔ دعوت میں جانا ہے پر فیشل کا وقت نہیں ہے تو اب بنائیں ان 3 اجزاء سے بہترین فیس پیک

پارٹی یا کسی تقریب میں شرکت کے لیے دوستوں یا گھر والوں کی طرف سے آخری لمحات میں معلوم چلنا خواتین میں خوف و ہراس کی صورت اختیار کرجاتا ہے۔ کیونکہ آپ پریشان ہوجاتی ہیں کہ کیا پہننا ہے اور دوسرا آپ کی جلد اتنی اچھی نہیں لگ رہی ہے۔

اسلیئے اگر آپ دعوت میں جانے سے پہلے فیس کو چمکانا چاہتی ہیں تو آج کے فوڈز آپ کیلیئے لایا ہے ایک بہترین فیس پیک ریمیڈی، جو منٹوں میں چہرے کو خوبصورت اور چمکدار بنادے گی۔

صرف 3 اجزاء سے بنا فیس پیک:
۔ ٹماٹر کا رس 1 کھانے کا چمچ
۔ میش شدہ کھیرا 1 کھانے کا چمچ
۔ میشڈ پپیتا 1 کھانے کا چمچ

ان اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں اور پیسٹ کو چہرے پر لگائیں۔ اسے 30 منٹ تک چہرے پر رکھیں اور جوس کو جلد میں پوری طرح جذب ہونے دیں۔ پھر اسے دھو لیں اور اسکے بعد آپ اپنا میک اپ کریں۔ اس سے جلد نرم محسوس ہوتی ہے اور میک اپ کے لیے بہترین بنیاد بن جاتی ہے۔

اگر آپ کو ٹماٹر سے الرجی نہیں ہے تو یہ پھل مہاسوں پر قابو پانے میں مدد کر سکتا ہے کیونکہ یہ وٹامن سی، اے اور کے سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ چہرے پر تیل کی پیداوار کو کنٹرول کر سکتا ہے اور جلد کے مردہ خلیوں کو ہٹا کر آپ کی جلد کو تروتازہ رکھتا ہے۔

کھیرا پھیکی اور خشک جلد میں مدد کرتا ہے اور آپ کو فوری چمک دیتا ہے۔ دوسری طرف، پپیتا ہائیڈریشن فراہم کرتا ہے، جو جلد کے بہت سے مسائل کا مقابلہ کرتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *