ان بیجوں کو پیس کر دہی کے ساتھ کھانے سے کیا ہوتا ہے۔۔ جانیں سورج مکھی کے بیجوں میں مہنگے میووں والے کون سے فائدے موجود ہیں؟

سورج مکھی انتہائی خوش شکل اور ہنس مکھ پھول ہے۔ اس پھول کا تیل نکالا جاتا ہے جو ہماری صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ اس کے علاوہ سورج مکھی کے بیج میں بھی انسانی صحت کے لئے کئی فائدے چھپے ہیں۔

سورج مکھی کے بیج کی غذائی اہمیت
سورج مکھی کے بیج میں ریشہ ، پروٹین، وٹامن بی، وٹامن ای ، میگنشیم کے علاوہ زنک، سیلینیم، کیلشیم، پوٹاشیم، آئرن، وٹامن بی ٦ اور وٹامن سی پایا جاتا ہے۔

سورج مکھی کے بیج کھانے کے فائدے

ٹرپٹوفن نامی جز جسم کو توانائی دیتا ہے جس سے نقاہت نہیں ہوتی اس کے علاوہ کلورجینک ایسڈ جسم کی چربی پگھلانے میں مددگار ہوتا ہے۔ یہ دونوں اجزاء سورج مکھی کے بیج میں پائے جاتے ہیں اس لئے وزن کم کرنے والے افراد کو سورج مکھی کے بیج کو اپنی غذا کا حصہ بنانا چاہیے۔

سورج مکھی کے بیج جسم سے کولیسٹرول کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں اسی وجہ سے یہ ہائی بلڈ پریشر کو کم بھی کرتا ہے اس کے علاوہ ذیابیطس سے بھی لڑتا ہے۔ سورج مکھی کے بیج کھانے سے دل کی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔

جن لوگوں کو قبض کی شکایت رہتی ہے انھیں چاہیے کہ سورج مکھی کے بیج پیس کر دہی کے ساتھ کھائیں اس سے قبض ختم ہوجائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.