150 روپے کی چینی، اب اور بھی سستی ۔۔ گھر میں یہ کونسا چھوٹا پودا لگا کر ہم مہنگی چینی خود بنا سکتے ہیں؟

پاکستان میں چینی کا استعمال بیماریوں کا سبب بننے کے باوجود انتہائی عام ہے لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کیسے آپ ایک سستا سا پودا اپنے گھر میں لگا کر مہنگی چینی اور بیماریوں سے نجات کے ساتھ ساتھ اپنے کھانوں کو میٹھا بناسکتے ہیں۔

ہم بات کررہے ہیں سٹیویا کے بارے میں جو اپنی مٹھاس کی وجہ سے ساری دنیا میں مشہور و معروف ہے۔ یہ تلسی خاندان سے تعلق رکھتا ہے، اس کے پتے چینی سے 15 گنا زیادہ میٹھے ہوتے ہیں جبکہ اس کا عرق چینی سے 200 سے 300 گنا زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔

اس کی سب سے بات یہ کہ اس میں نشاستہ اور حرارے نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے یہ شوگر کے مریضوں کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں۔ قدرتی طور پر یہ پیراگوئے اور برازیل میں پایا جاتا تھا لیکن اب اس کی کاشت ساری دنیا میں شروع ہو گئی ہے۔

اس پودے کی خوبی یہ ہے کہ یہ خون میں شوگر کی مقدار اور بلڈپریشر کو بھی کم کرتا ہے، اس پودے سے چائے اورمشروبات کو میٹھا کر کے چینی کی طلب میں کمی لائی جا سکتی ہے، اس سے بنی چائے اور مشروبات شوگر کے مریض بے خطر استعمال کر سکتے ہیں۔

سٹیویا چینی کا بہترین نعم البدل ہے ، اس کے ایک کلو گرام پتوں کے سفوف سے حاصل کی جانے والی مٹھاس 300 کلوگرام چینی کےبرابر ہوتی ہے ۔ اگر سٹیویا پلانٹ کے پتوں کو چائے کی پتی کے ساتھ ملا کر پکایا جائے تو مٹھاس چینی کی طرح محسوس ہو گی ایسے ہی مشروبات میں مٹھاس ہوتی ہے۔

سٹیویا جراثیم کش ہونے کی وجہ سے ٹوتھ پیسٹ میں استعمال ہو رہا ہے ۔ دانتوں کو بیماریوں سےبچانے کے ساتھ ساتھ مسوڑھوں کوبھی مضبوط کرتا ہے ۔ جلدی امراض کے علاوہ کیل مہاسوں میں بہت ہی مفیدہے ، اس میں کیلشیم کی کافی مقدار پائی جاتی ہے جس سے عورتوں اور بچوں کی ہڈوں کی نشو و نما کےلیئے بہت مفید ہے۔

یہ معدے کی تیزابیت کو کنٹرول کرنے کے ساتھ نظام انہضام کے لیے مفید ہے۔ معدے کے السر کوکم کرتا ہے۔ خون کی نالیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ اسے وزن کو کم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے، یہ ڈیپریشن کو بھی کم کرتا ہے ، یہ وزن کم کرنے کے لیے بھی جادو اثر سمجھا جاتا ہے ۔ دماغی طاقت میں اضافہ کرتا ہے۔

نرسری بیج قلم اورٹشوکلچر سے تیار کی جاتی ہے‘ بیج سے تیارکردہ پودے 2ماہ بعد جبکہ قلم اور ٹشوکلچر سے کاشت کردہ پودے 1ماہ بعد کھیت میں منتقل کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں کیونکہ سٹیویا کے بیج کے شرح اُگاؤبہت کم ہوتی ہے اس لیے قلم کے ذریعے اس کی افزائش کی جاتی ہے اس کے لیے عام طور پرپودے کا اوپروالا4انچ حصہ کاٹ کر پلاسٹک کے کپ میں موجود مٹی میں لگا کر پانی کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے اور یہ پودا کسی بھی نرسری سے عام مل جاتا ہے جس کو آپ اپنے گھرمیں لگاکر خود چینی بناسکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *