
شارپنر سے فریج کی کولنگ کیسے بڑھائیں؟ 3 آسان طریقے جن سے بجلی کے بغیر بھی فریج کی کولنگ کم نہیں ہوگی
گرمیوں کے ساتھ رمضان کی بھی آمد آمد ہے۔ یہ وہ موسم ہوتا ہے جس میں سارا سارا دن لائٹ نہیں رہتی جس کی وجہ سے فریج کی کولنگ نہیں ہوپاتی اور تمام چیزیں خراب ہوجاتی ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسے طریقے بتا رہے ہیں جس سے بھلے کتنے ہی گھنٹوں کی لائٹ چلی جائے آپ کے فریج سے کولنگ کم نہیں ہوگی۔
گرمیوں میں فریج کی کولنگ بڑھانے کے لیے پیچھے کے حصے میں موجود ٹرے میں روزانہ سادہ پانی ڈالیں۔ یہ پانی کمپریسر کو ٹھنڈا رکھے گا جس سے فریج کی کولنگ زیادہ اور تادیر رہے گی۔ دھیان رہے یہ کام فریج کا سوئچ آف اور تار نکالنے کے بعد کرنا ہے۔
ایک پتلی سی مسواک کو شارپنر سے شارپ کرلیں۔ اس مسواک کو فریج کے اندرونی حصے میں موجود آخری خانے میں بنے سوراخ میں ڈال دیں تاکہ سوراخ بند ہوجائے۔
تیسرا طریقہ فریج کو مسلسل بند رکھیں۔ خاص طور پر لائٹ جانے کی صورت میں بار بار نہ کھولیں ورنہ گیس اور ٹھنڈک باہر نکل جائے گی۔
Leave a Reply