
50 برس کی ہو ہر بھی صرف 25 کی کیسے نظر آئیں؟ ڈاکٹر بلقیس نے بتائی پپیتے کی خاص نائٹ کریم جو جلد کو کرے ٹائٹ اور جھریاں کرے دور
جیسے جیسے عمر ڈھلتی ہے ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے کہ کسی طرح ان کی عمر چہرے پر نہ جھلکے اور وہ ہمیشہ جوان اور تروتازہ نظر آئیں۔ اس کے لئے اب آپ کو مہنگی بیوٹی ٹریٹمینٹس یا نائٹ کریمز خریدنے کی ضرورت نہیں بلکہ آج ہم آپ کو ڈاکٹر بلقیس کی ایسی خاص نائٹ کریم بنانے کا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ صرف چند سو میں جھریاں دور کرنے والی بہترین نائٹ کریم بناسکتی ہیں۔
نائٹ کریم بنانے کا طریقہ
اس کے لئے پکا ہوا پپیتا لے کر چھیل لیں اور کاٹ کر چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔ کوشش کریں کہ پپیتے کے بیج بھی وجود ہوں۔ ان کو گرائینڈر میں ڈال دیں اور دہی ملا کر اچھی کرظ پیس کر پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ کو ایک شیشی میں ڈال کر بند کردیں اور سونے سے پہلے نائٹ کریم کے طور پر لگائیں۔
پپیتے کی نائٹ کریم کے فائدے
پپیتے میں وٹامن اے کثرت سے پایا جاتا ہے جو جلد سے جھریوں کو دور کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ایسے انزائمز پائے جاتے ہیں جو مردہ خلیات کو ہٹا کر نئے خلیات بننے میں مدد کرتے ہیں۔ جلد سے داغ دھبے کا خاتمہ ہوتا ہے۔ دہی جلد کی رنگت صاف کرتی ہے۔ پپیتے کی اس نائٹ کریم کو چند دن استعمال کرنے سے پالر سے کرائی گئی مہنگی ٹریٹمینٹ جیسا رزلٹ آئے گا۔
Leave a Reply