فریج کو ایسے صاف کرتے ہیں تو ٹہریں۔۔ قیمتی فریج کو صاف کرنے کا آسان طریقہ جس سے داغ بھی دور ہوں اور بدبو بھی نہ آئے

فریج میں کھانا رکھتے اکثر گر جاتا ہے جس کی وجہ سے سخت داغ بن جاتے ہیں اس کے علاوہ فریج کی باڈی میں زنگ بھی لگ جاتا ہے جسے صاف کرنے کی کوشش میں باڈی خراب بھی ہوجاتی ہے۔ آج ہم آپ کو فریج کی صفائی کا آسان اور آزمودہ طریقہ بتا رہے ہیں۔

اس سے فریج کے ساتھ آپ کے ہاتھ بھی محفوظ رہیں گے۔
فریج کو ٹوتھ برش یا کسی دوسری چیز سے ہر گز صاف نہ کریں۔ ایک پیالے میں آدھا گلاس پانی ڈالیں اور 1 چمچ بیکنگ سوڈا۔ 2 , 3 چمچ ڈش واش یا کسی بھی قسم کا صابن اور2 چمچ سرکہ ڈال دیں۔ جیسے ہی سرکہ ڈالیں گے وہ سوڈے کے ساتھ مل کر جھاگ بنا دے گا۔ اس جھاگ میں برتن دھونے والا اسکربر ڈال دیں اور تھوڑی دیر بھگونے کے بعد اسکربر کے فوم والے حصے سے فریج صاف کریں۔

آپ دیکھیں گے فریج بنا کسی دقت کے آسانی سے صاف ہوجائے گا۔ اس محلول سے فریج کے دروازے، اندرونی حصہ اور باہر کا حصہ بھی صاف ہوسکتا ہے۔ آپ کا فریج جگمگا اٹھے گا۔ یہ ایسا طریقہ ہے جسے فریج والے نے خود وی لاگر کو بتایا تھا تاکہ فریج صاف بھی رہے اور چلے لمبے عرصے تک۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *