
مجھے امی ڈانٹتی تو میں ان کے گھر چلا جاتا تھا ۔۔ 15 سال بعد اولڈ ایج ہوم میں وسیم بادامی کو اپنا پیارا مل گیا،
اکثر سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی زندگی سے متعلق کچھ ایسی معلومات ہوتی ہیں، جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
وسیم بادامی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس نے صارفین کو خوش تو کیا، ساتھ ہی جذباتی بھی کر دیا تھا۔
کیونکہ وسیم نے اس بار اپنی سالگرہ کہیں اور نہیں بلکہ اولڈ ایج ہوم میں منانے کا فیصلہ کیا تھا، وہ وقت پر دارالسکون اولڈ ایج ہوم پہنچے اور پھر وہاں موجود بزرگ خواتین اور حضرات کے ساتھ اپنا یہ خاص دن مزید خاص بنانے لگے۔
اس سب میں دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ بزرگ افسردہ ہونے کے بجائے وسیم کے ہمراہ مزید خوش ہو گئے تھے، ان کا دل خوش ہو گیا تھا اور وہ اس دن کو انجوائے کر رہے تھے۔
وسیم کے لیے صورتحال اس وقت بدل گئی جب انہیں علم ہوا کہ بچپن میں ان کے پڑوس کے گھر میں رہنے والے آنٹی آج اسی اولڈ ایج ہوم میں موجود ہیں، وسیم نے بھی فورا ان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔
ساتھ ہی اس بات کا بھی اندیشہ تھا کہ کہیں وہ مجھے پہچاننے سے انکار نہ کر دیں، تاہم جب وسیم بادامی اس خاتون کے پاس گئے تو 15 سال بعد بھی خاتون نے وسیم کو پہچان ہی لیا۔ وسیم کا کہنا تھا جب مجھے امی سے ڈانٹ پڑتی تو میں ان کے گھر چلا جاتا تھا، وہ مجھے دودھ پلاتی تھی، میرا خیال رکھتیں۔
کھارادر میں وسیم اس لیے بھی پڑوسی کے گھر میں جاتے تھے کیونکہ ان خاتون کے گھر گیلری ہوا کرتی تھی، جہاں سے وسیم پورے ایریا کا نظارہ کرتا تھا۔
یہاں تک کہ پڑوسی خاتون کو وسیم کی سالگرہ کی تاریخ بھی یاد تھی، جسے سن کر وسیم خود بھی حیران رہ گئے۔
Leave a Reply