یہ والا ہیئر کلر ایک مہینے تک بھی نہیں اترے گا ۔۔ گھر پر ہیئر کلر میں ایسا کیا شامل کریں کہ بالوں کا رنگ کئی دنوں تک چلے؟ بیوٹیشن نے راز بتا دیا

ہیئر کلر اب صرف سفید بالوں والے لوگ ہی نہیں بلکہ اکثر جوان بھی کرتے ہیں تاکہ بالوں کو مختلف رنگ دے سکیں۔ شخصیت کے نکھار کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن ہیئر کلر ہر 15 دن کے بعد اترنے لگتا ہے۔ اس کو ایک ماہ تک چلانے کیلئے آج آپ کو کے فوڈز میں بیوٹیشن کا بتایا ہوا راز بتاتے ہیں۔

ہیئر کلر کو 1 مہینے تک چلانے کیلئے کیا کریں؟
٭ ہیئر کلر کو اچھی طرح مکس کرلیں۔

٭ ایک پیالے میں 1 چمچ پانی، 1 چمچ سفید سرکہ اور ایک چمچ کافی ڈال کر خوب پھینٹ لیں یہاں تک کہ کافی کے دانے بالکل سخت پیسٹ میں بدل جائیں۔

٭ اب ان تمام چیزوں کو ایک ساتھ مکس کریں اور بالوں میں اپلائی کرنے کے بعد کوشش کریں بالوں کو المونیم فوائل سے ڈھانپ لیں۔

٭ اس کو 40 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر فوائل کو ہٹا کر 20 منٹ کیلئے چھوڑ دیں اب سر دھو لیں اور سر دھونے کے بعد کوشش کریں لیموں کا سپرے کرلیں۔

یہ وہ طریقہ ہے جس سے مہنگے ہیئر کلر کی طرح 1 مہینے تک آپ کو اپنے بالوں میں دوبارہ کلر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

احتیاط:
٭ اگر آپ کسی بھی ہیئر کلر کی مدت کو بڑھانا چاہتی ہیں تو زیاہد گرم پانی سے سر دھونے سے گریز کریں۔
٭ بالوں میں کیمیکل والے تیل کے بجائے گھر پر تیار کردہ پیاز کا پانی اور سرسوں کا تیل لگائیں یہ چیزیں ہیئر کلر کی لائف کو بڑھانے میں مدد دیتی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *