
اس کا چھوٹا سا ٹکڑا مائیکروویو میں رکھ دیں اور پھر۔۔ کینو کے چھلکے پھینک دیتے ہیں تو ٹہریں! جانیں ان کے 5 کمالات
اب کینو کا موسم جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس رسیلے پھل کے شوقین افراد زیادہ سے زیادہ کینو کھا رہے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو اپنے پسندیدہ پھل کے چھلکوں کے فائدوں کے بارے میں بتائیں جو آپ کے کئی کام آسکتے ہیں۔
کینو کے چھلکوں کے منفرد استعمال
مائیکرو ویو اون کھولتے ہی عجیب سی بو ناک سے ٹکراتی ہے جو پرانے کھانوں کی ہوتی ہے۔ اسے ختم کرنے کے لئے کینو کے چھلکے کا ٹکڑا لے کر ایک منٹ کے لئے اون چلادیں۔ یہ چھلکا ساری ناگوار بو جذب کرلے گا اور کینو کی خوشبو پورے اون میں پھیل جائے گی۔ چھلکوں میں پانی ڈال کر بھی اون میں رکھ کر چلایا جاسکتا ہے۔
کینو کے چھلکوں کو پیس کر ائیر ٹائٹ باکس میں بھر لیں اور دہی یا دودھ میں ملا کر جلد پر لگائیں۔ وٹامن سی سے بھرپور یہ ماسک جلد کو جگمگا کر رکھ دے گا۔
کینو کے فائدے پورے سال حاصل کرنے چاہتے ہیں تو اس کے چھلکوں کو سکھا کر ائیر ٹائٹ جار میں رکھ دیں۔ روزانہ چھلکوں کا قہوہ بنا کر پئیں اس سے جسم میں وٹامن سی کی کمی نہیں ہوگی اس کے علاوہ یہ قوت مدافعت اور نظام انہظام کے لئے بہترین ہے۔
کینو کے چھلکوں سے چولہے بہت اچھی طرح صاف ہوتے ہیں کیوں کہ یہ تمام چکنائی اپنے اندر جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ چھلکوں کا پاؤڈر ہلکے سے سرف میں ملا کر چولہے میں ڈالیں۔ تمام چکنائی نکل جائے گی۔
کینو کے چھلکوں کو پانی میں ابال کر تھوڑی دیر پکائیں۔ ٹھنڈا کر کے چھان کر اسپرے بوتل میں رکھ دیں۔ یہ اسپرے باورچی خانے اور غسل خانے کے لئے بھی بہترین ہے کیوں کہ اس سے کیڑے بھاگیں گے اور بھینی بھینی خوشبو پھیل جائے گی۔
Leave a Reply