میری بیٹی کے حق میں اللہ سے ڈرنا کیونکہ ۔۔ بیٹی کی شادی پرباپ نے دولہا کو کیا پیغام دیا جسے دیکھ کر وہ جذباتی ہوگیا؟

ایک باپ اپنی بیٹی کی کتنی فکر کرتا ہے یہ صرف وہی بتا سکتا ہے۔ اس کے دل میں ہر وقت اپنی بیٹیوں کے لیے فکر رہتی ہے کہ اس نے کیا کھایا ہوگا، کس حال میں ہوگی اور کیا کر رہی ہوگی۔

ایک مصری باپ نے اپنی بیٹی کی شادی کی جس پر اس نے بیٹی کے شوہر کے دکھ بھرا پیغام بھیجا۔ یہ خبر پورے مصر میں خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

مصر میں ایک روایت بڑی عام ہے کہ بیٹی کی شادی سے پہلے گھر بسانے کے لیے دلہن کے گھر والوں کی طرف سے دولہا کو جہیز کی فہرست بھیجی جاتی ہے۔ سامان میں گھریلو چیزیں جیسے برتن، صندوق بستر الماری اور دیگر چیزیں شامل ہوتی ہیں۔

اس لسٹ یعنی فہرست کو مصر کی مقامی سطح پر امانت کا نام دیا گیا ہے۔ لیکن اسی فہرست سے ایک جذباتی کہانی جڑی ہے۔ بیٹی کے باپ نے داماد کو سامان کی فہرست بھجوائی جس میں سامان تو موجود نہیں تھا بلکہ اس میں کچھ اور ہی لکھا تھا۔

باپ نے بیٹی کے نام کی جو فہرست بھجوائی اس میں انہوں نے لکھا کہ میری بیٹی کے حق میں اللہ سے ڈرنا۔ مصریوں کے لیے کسی بیٹی کے باپ کی طرف سے اس کی رخصتی سے قبل دلہا کو اس طرح کا پیغام دینا معمول کی بات ہے۔

اب دولہا نے بیٹی کے باپ کا یہ اخلاق دیکھا تو وہ بہت حیران ہوا۔ اس نے بتایا کہ میرے سسر اپنے حسن اخلاق کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

دلہن کے شوہر المنیاوی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ شادی کے معاہدے سے کچھ دن پہلے دلہن کے گھر والوں کے پاس جا کر منقولہ اشیاء کی فہرست اور جہیز کی تاریخ پر دستخط کرنا چاہتے تھے لیکن اس میں جو کچھ لکھا ہے اسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔

دولہا نے کہا کہ وہ ان کی بیٹی کا بہت خیال رکھیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *