
گھر پورا دن تپتا رہتا ہے؟ تو اب اپنی چھت کو اے سی کی طرح ٹھنڈا کرنے کے لیے 1500 روپے میں یہ طریقہ آزمائیں اور گرمی سے بچ جائیں
گرمیوں میں جہاں انسان کا مزاج تک گرم ہوجاتا ہے وہاں باقی چیزوں کا گرم ہونا عام بات ہے۔ گرمی میں انسان ہر وہ کوشش کرتا ہے جس سے وہ تھوڑی راحت پا سکے اور گھر ہی ایک ایسی جگہ ہے جہاں وہ سورج کی سختی سے بچ کر آرام کرتا ہے پر ایسے میں اگر گھر کی چھت ہی گرم ہوجائے تو آرام حرام ہوجاتا ہے۔ آج ہم آپکو ایسے ہی کچھ آسان طریقے بتانے جارہے ہیں جن سے آپ چھت کی تپش سے بچ سکتے ہیں اور اس میں آپ کا ذیادہ خرچہ بھی نہیں ہوگا۔ تو دیکھتے ہیں وہ کن سے طریقے ہیں۔
کول کوٹنگ کو چھت پہ کرنے سے آپ کی چھت کا درجہ حرارت 4 سے 9 ڈگری تک گرتا ہے۔ اسکے کم سے کم دو کوٹ لگتے ہیں، پہلے کوٹ کے 3 گھنٹے بعد دوسرہ کوٹ لگایا جاتا ہے۔ یہ آرام سے دو سال تک چھت کی تپش سے آپ کو بچاتا ہے۔
تھرماکول آسانی سے ملنے والی اشیاء ہے اور یہ زیادہ مہنگی بھی نہیں ملتی۔ آپ تھرماکول کی شیٹس اپنی چھت پر بچھا سکتے ہیں اور وہ ہوا سے اڑ نہ جائے اس کے لئے آپ اس کے اوپر بڑے پتھر رکھ سکتے ہیں۔
ٹائلس چھت کی تپش سے بچنے کا بہترین حل ہے کیونکہ ٹائلس گرمی کو جذب نہیں کرتا اس لئے چھت کی گرمی کمروں تک نہیں پہنچتی، اور ٹائلس آپ کی چھت پر لگی سیلنگ کو بھی خراب ہونے سے بچاتا ہے۔ ٹائلس تھوڑے مہنگے ضرور ہوتے ہیں لیکن یہ لمبا عرصہ چلتے ہیں۔
Leave a Reply