
کھارے پانی سے پیٹ میں انفیکشن ہوگیا ۔۔ ٹینک کے گندے اور کھارے پانی کو میٹھا کرنے کا آسان طریقہ جو پیٹ کی بیماریوں سے بھی بچائے
اکثر گھروں میں کھارا پانی آتا ہے جس کی وجہ سے وہ میٹھے پانی کی بوتلیں خریدتے ہیں اور ان کا خرچہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ ایسے میں کچھ گھریلو طریقے بھی ہیں جن کی مدد سے آپ کھارے پانی کو صاف بناسکتے ہیں وہ بھی کم خرچے میں۔ آئیے آپ کو بھی کم خرچے میں پانی کو صاف بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔
ٹپس:
٭ گھر کے ٹینک میں موجود پانی کو صاف بنانے کے لئے اس میں پھٹکری ڈال کر چھوڑ دیں۔ اس سے نیچے بیٹھ جاتی ہے اور پانی صاف ہو جاتا ہے۔ عموماً گھروں میں یہی فارمولا استعمال کیا جاتا ہے جوکہ بہت کارآمد ہے۔
٭ اگر پانی زیادہ گندہ ہے یا ٹینک کی گہرائی زیادہ ہے تو اس میں پھٹکری کے ساتھ آپ کیلشیئم بائی کاربونیٹ نامی کیمیکل بازار سے خرید کر ڈال دیں، اس سے پانی بالکل صاف ہو جاتا ہے اور پینے میں بھی ذائقہ خراب نہیں ہوتا۔
٭ پانی کو صاف کرنے کے لئے کسی بھی کیمیکل کی دکان سے آپ سلفر پاؤڈر خرید کر بھی پانی میں ڈال سکتے ہیں اور ساتھ ہی کلورین کے چند قطرے، یہ دونوں کیمیکل ایک صاف محلول بناتے ہیں جس سے پانی میں موجود گندگی کے اثرات زائل ہو جاتے ہیں اور پانی پینے کے لئے فائدے مند ہو جاتا ہے۔
٭ یہاں ایک اور بات آپ کو بتاد یں کہ کھارے پانی کو صاف تو بنایا جاسکتا ہے لیکن میٹھا نہیں کیا جاسکتا، اس لئے ٹینک میں یا پانی کے گیلن اور بوتلوں میں پوٹاش ایلم ضرور ڈالیئے یہ بھی پھٹکری کی ایک قسم ہے اور 50 روپے میں آسانی سے مل جاتی ہے۔
Leave a Reply