اب مہنگے سن بلاک خریدنے کی ضرورت نہیں کیونکہ۔۔ جانیں غزل صدیقی نے لڑکیوں کو گھر بیٹھے چند اجزاء سے سن بلاک بنانے کا کون سا خاص طریقہ بتادیا؟

سن بلاکس کریمیں خاص طور پر اس وقت مفید ہوتی ہیں جب یہ دھوپ اور تپش کا مقابلہ کرنے اور ٹین سے بچانے میں آپ کی مدد کریں۔ تاہم، ہم میں سے اکثر خواتین بہت سے نقصان دہ اجزاء سے واقف ہیں جو عام طور پر اسٹور سے خریدے جانے والے سن بلاک میں ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گھریلو کریمیں ایک بہترین اور موثر متبادل ہیں۔

اسی حوالے سے غزل صدیقی نے گھر میں سن بلاک بنانے کا طریقہ بتایا ہے، تا کہ خواتین کو مہنگے سب بلاکس خریدنے کی ضرورت نہ رہے اور وہ کم پیسوں میں ہی ایک کارآمد سن بلاک گھر میں تیار کرلیں۔

ہوم میڈ سن بلاک بنانے کا طریقہ:
۔ ناریل کا تیل ¼ چمچ

۔ بیز ویکس (شی بٹر) 1 چمچ

۔ ان دونوں کو آپس میں اچھی طرح مکس کرنے کیلیئے ڈبل بوائلر کا طریقہ آزمائیں، تا کہ ویکس تیل میں گھل مل جائے

۔ اسکے بعد اسے چھان کر ایک پیالے میں ڈالیں اور اچھے سے پھینٹیں، اس سے یہ گاڑھا ہوجائے گا

۔ اب اس میں ¼ کپ ایلوویرا جیل اور اگر چاہیں تو خوشبو کیلیئے ایزینشل آئل شامل کر کے مکس کریں

۔ اسکے علاوہ سب سے ضروری چیز زنک آکسائیڈ پاؤڈر، جس کے بنا سن بلاک مکمل نہیں ہوسکتا۔ اس کے 2 چمچ ڈال کر کریم کو مزید پھینٹیں

۔ اب ایک صاف کانچ کی بوتل میں اس کریم ڈال کر رکھیں، اور روزانہ اس کا استعمال کریں

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *