مہنگی ہری پیاز وہ بھی اندر سے آدھی خراب ۔۔ صرف تولئے اور پانی سے گھر میں ہری پیاز اُگا کر فائدہ اور بچت دونوں حاصل کریں

ہمارے یہاں چائنیز کھانوں کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، پہلے تو کئی ایک جگہ پر کوئی چائنیز ریسٹورنٹ دیکھنے کو ملتا تھا لیکن اب ہر شہر ہر جگہ ریسٹورنٹس کھل گئے ہیں اور اسکی وجہ سے لوگوں کو چائنیز کھانوں کا ذائقہ لگ گیا ہے۔ ان کھانوں میں استعمال ہونے والی ایک اہم سبزی ہری پیاز ہے۔

ہری پیاز کا اپنا ایک الگ منفرد ذائقہ ہوتا ہے جو کھانے کے ٹیسٹ کو بڑھا دیتا ہے۔ یہ عموماً مہنگی ملتی ہے اور اکثر اوقات اندر سے گلی سڑھی یا باسی نکلتی ہے۔ تو کیوں نہ اسے گھر میں ہی اُگا لیا جائے؟ مگر کیسے؟
آئیے آپ کو ایک آسان طریقہ بتاتے ہیں جس میں آپ کو گملے اور مٹی کی بھی ضرورت نہیں۔

گھر میں ہری پیاز اُگانے کا طریقہ:
۔ سب سے پہلے تو آپ کچھ درمیانے سائز کی پیاز لے لیں اور اس کے چھلکے اتار لیں
۔ اب ایک بڑی ٹرے لیں اور اس میں ایک گیلا تولیہ بچھا دیں اور اس پر لائن سے پیاز کو کھڑا کر کے رکھ دیں
۔ روز اس میں تھوڑا تھوڑا پانی ڈالیں، 8 دن بعد اس میں ہری پیاز اُگنا شروع ہوجائے گی
۔ 12 دن بعد وہ مزید بڑی ہوجائے گی
۔ اور 15 دن بعد آپ کی ہری پیاز کٹنے کیلیئے تیار ہوگی، آپ کو اسے جڑ سے نہیں کاٹنا ہے بلکہ پیاز کے اوپر اُگی ہری گھاس کو کاٹ کے استعمال کرنا ہے، تاکہ بعد میں بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *