قوت مدافعت بڑھانے والی ہری چٹنی بنائیں اور بلڈپریشر اور وزن میں بھی کنٹرول پائیں

اکثر لوگ اپنے زیادہ وزن کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں اور اپنی غذا کے حوالے سے احتیاط کرنے کے باوجود ان کے وزن میں کمی نہیں آتی ہے۔
آج ہم آپ کو ایسی چٹنی بنانا سکھائیں گے جس کو آپ دوپہر کے کھانے میں استعمال کرسکتے ہیں۔ اس سے آپ اپنا وزن تیزی سے کم کرسکتے ہیں اور یہ چٹنی ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کے کنٹرول کے لیے بھی مفید ہے۔

اس چٹنی کو بنانے کا طریقہ کچھ یوں ہے۔

* ایک گڈی پودینے کی لیں اور دھولیں۔

* پھر ایک گڈی دھنیا اور 4 سے 5 عدد ہری مرچی لیں۔

* حسب ضرورت املی لیں اور دس منٹ بھگولیں پھر اس کا گودا نکال لیں۔

* گرینڈر میں اب تمام اجزا کو ڈالیں اور اس میں آدھا لیموں کا رس، حسب ضرورت نمک، دو چٹکی اجوائن، آدھی چمچ لال مرچ پاؤڈر اور آدھا چمچ چینی کے ڈال لیں۔

* اب اس کو پیس لیں۔

* ہری چٹنی تیار ہے۔

* اگر آپ وزن میں تیزی سے کمی چاہتے ہیں تو اس ہری چٹنی کا استعمال روزانہ کریں۔

* اس ہری چٹنی میں موجود تمام اجزا آپ کے وزن کو کم کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *