اسٹرابیری کو مٹی میں دبانے سے کیا ہوتا ہے؟ دلچسپ عمل جو آپ کے قیمتی پیسوں کی بچت بھی کرسکتا ہے

آج کل بازار میں اسٹرابیریز کو بہت اچھی اور بڑی بڑی آئی ہوئی ہیں لیکن ان کو خریدنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں کیوں کہ ان کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ آج ہم آپ کو ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ اس سال اور آنے والے ہر سال میں مہنگی اسٹرابیری خریدنے کے بجائے گھر میں خود اگا لیں گے۔

اسٹرابیریز گھر میں اگانے کا طریقہ

اس کے لئے آپ کو چاہیے صرف چند اسٹرابیریز اور ایک مٹی سے بھرا ہوا گملہ۔ اگر چاہیں تو کسی سوئی یا پن کی مدد سے اسٹرابیریز کے بیج الگ کرلیں۔ یا پھر ثابت اسٹرابیریز کو فاصلہ رکھ کر مٹی میں دبا دیں۔ گملے میں ہلکا سا پانی دیں اور روشنی والی جگہ پر رکھ دیں۔ صرف ڈیڑھ ماہ بعد آپ کے گھر میں بھی مزیدار اسٹرابیریز ہوں گی۔

نوٹ
بہترین اسٹرابیریز اگانے کے لئے ان کے درمیا فاصلہ ضرور رکھیں کیوں کہ ان کا پودا نیچے سے پھیلتا ہے۔

بھرپور روشنی، اچھی مٹی اور گملے سے اضافی پانی نکالنے کا سوراخ ہونا ضروری ہے۔

اسٹرابیریز کو کبھی ٹماٹر، آلو، شملہ مرچ یا بینگن کے ساتھ نہ اگائیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *