ڈاکٹر بلقیس نے بنائی ایسی کریم، جو دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کو صاف اور تر و تازہ کرے۔۔جانیں

گرمیوں میں سورج کی دھوپ اور تپش سے کوئی بچ نہیں پاتا، بس تھوڑی دیر کیلیئے گھر سے باہر کیا نکلو سارا رنگ خراب ہوجاتا ہے۔ اور اگر آپ کا روز باہر آنے جانے کا کام ہو تو پھر جلد بری طرح جھلس جاتی ہے اور چہرے ہاتھ وغیرہ کا رنگ، دو رنگوں کا ہوجاتا ہے جسے سن برن یا ٹیننگ بھی کہتے ہیں۔

خواتین کی اس پریشانی کو دور کرنے اور ان کے حسن کو نکھارنے کیلیئے ڈاکٹر بلقیس نے ایک فیس پیک کا نسخہ شئیر کیا، جو کہ ان کا آزمودہ تھا۔ اس سے جھلسی ہوئی جلد میں تازگی آئے گی اور رنگ بھی صاف ہوگا۔

فیس پیک کیلیئے درکار اجزاء:
۔ سردہ 1 پھانک (سلائس)
۔ نرم خوبانی 4 سے 5 عدد
۔ ٹی وائٹنر آدھا کپ

بنانے کا طریقہ:
۔ سب سے پہلے سردے اور خوبانی کے ٹکڑے کر کے ان کو بلینڈ کریں اور پیسٹ بنالیں

۔ اب اس میں ٹی وائٹنر (پاؤڈر والا دودھ) شامل کر کے پیسٹ کو گاڑھا کرلیں

۔ اسکے بعد کانچ کی بوتل میں بھر کر ڈھکن لگائیں اور فریج میں رکھ دیں، اگر لائٹ بہت جاتی ہو تو اس پیسٹ کے کیوبز بنا کر رکھ لیں

۔ اب جب بھی آپ باہر دھوپ سے آئیں تو منہ ہاتھ دھونے کے بعد اس ماسک کوو فیس اور ہاتھوں پر لگائیں، اسکی ٹھنڈک سے آپ کی جلد کو آرام بھی ملے گا اور وہ خراب بھی نہیں ہوگی

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *