
اسے گرمی میں بھی کھائیں کیونکہ.. خشخاش کھانے سے آپ کی صحت کو کیا فائدہ پہنچتا ہے؟ جانیں
عام طور پر خشخاش کو سردیوں میں مختلف حلوے وغیرہ میں ڈال کر استعمال کیا جاتا ہے۔ البتہ اسے کسی بھی موسم میں کھایا جاسکتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو اس عام سے مصالحے کے اہم فائدے بتائیں گے
خشخاش کی غذائی اہمیت
خشخاص کے اندر کیلشیم، فائبر، پروٹین، آئرن، میگنیشیم، فاسفورس، پوٹاشیم ، زنک، کاپر اور وٹامن ای جیسے کئی اہم معدنیات اور وٹامنز پائے جاتے ہیں
خشخاش کھانے کے فائدے
خشخاش میں اومیگا تھری اور فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کو کھانے سے پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور بھوک کا احساس کم ہوتا ہے۔ اا طرح یہ وزن کم کرنے والے افراد کے لئے مددگار ہے
کیلشیم، مجگنیج کولاجین اقر فاسفورس ہڈیوں کی صحت کے لئے بہترین ہے۔ اسے کھانے سے ہڈیوں کے درد میں کمی واقع ہوتی ہے۔
خشخاش میں لینولک ایسڈ پایا جاتا ہے جو دل کی صحت کے لئے مفید ہونے کے علاوہ جسم سے کولیسٹرول بھی کم کرتا ہے۔
Leave a Reply